’’پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور مستقبل کے امکانات‘‘ کے حوالے سے فکری نشست آج ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج جمعرات 19اکتوبر کو تین بجے سہ پہر فکری نشست بعنوان ’’ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور مستقبل کے امکانات ‘‘ہو گی۔ نشست کی صدارت نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کریں گے۔