نکاح خواں کی مجرمانہ غفلت،رجسٹر میں لڑکی کی جگہ باپ کا نام درج
بورے والا(نامہ نگار) نواحی آبادی 445ای بی کے محمد طارق آرائیں نے ایڈیشنل سیشن جج بورے والا رضا اللہ خاں کی عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ نواحی گائوں 445ای بی کے نکاح خواں ونکاح رجسٹرار لیاقت علی اور حافظ نذیر احمد میر عالم نے 4سال قبل اسی گائوں کے ذوالفقار علی نامی شخص کی بیٹی آمنہ بی بی کا نکاح لکڑ منڈی ایف بلاک کے رہائشی ڈاکٹر محمد دین سے پڑھایا او ر نکاح نامہ پر انہوں نے لڑکی کی جگہ اسکے والد کا نام لکھ کر اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جس میں شادی کے تمام گواہوں نے بھی دستخط کر دیئے اور متعلقہ یونین کونسل میں یہ نکاح رجسٹرڈ بھی کروادیا جو کہ نکاح خواں اور نکاح رجسٹرار کی مجرمانہ غفلت ہے اس درخواست کی روشنی میں عدالت نے تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کو نکاح خواں،نکاح رجسٹرار،نکاح نامے پر درج دولہا،دلہن اور تما م گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس نے ان احکامات کی روشنی میں اس واقعہ کو تصدیق کے بعد واضح کیا کہ مرد کا مرد سے نکاح نہیں ہوا بلکہ نکاح رجسٹرار کی تحریری غلطی ہے دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے ریکارڈ میں دلہن کی جگہ آمنہ بی بی کا نام ہی درج ہے۔