پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز‘ سنت نگرکی طالبات و اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹائون شپ کے طلبا اوراساتذہ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات سمن آباد‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار بوائز‘ چوبرجی‘ یونیک بوائز ہائی سکول‘ 10-Jویلنشیا ٹائون‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اچھرہ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلطان احمد روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد594تھی۔