پنجاب یونیورسٹی 20 نومبر کو 126 ویں کانووکیشن کے سلسلے میں بند رہے گی
لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی 20نومبر بروز سوموار کو 126ویں کانووکیشن کے سلسلے میں بند رہے گی ۔ تاہم کانووکیشن میں جن اساتذہ اور انتظامی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ اس دن حاضر ہوں گے ۔۔ کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل کل19نومبر اتوار کو صبح8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اورسرفہرست پانچ طلبائو طالبات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں تاہم جن کو دعوت نامے نہیں ملے وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔