نوائے وقت سروس
جشن عید میلاد النبی ؐ کی
تقریب 20جنوری کو ہو گی
کلر سیداں(نامہ نگار)جشن عید میلاد النبی کی تقریب 20جنوری بروز ہفتہ صبح دس بجے گائوں کاہلیاں میں محمد سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت خلیفہ محمود اختر نقشبندی کریں گے تقریب سے آستانہ عالیہ نیاریاں شریف کے پیر شمس العارفین ،محمد شفیق سلطانی ، محمد سبیل چشتی ،حاجی محمد شریف، الطاف حسین کاظمی اور دیگر خطاب کریں گے ۔
سائیں صابر حسین خلیفہ دربار
عالیہ موہڑہ شریف انتقال کر گئے
کلر سیداں(نامہ نگار)معروف مسلم لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی کے ماموں،پی ٹی آئی کے رہنما محمد جاوید کے والد سائیں صابر حسین خلیفہ دربار عالیہ موہڑہ شریف انتقال کر گئے نمازجنازہ آبائی گائوں لو نی جندراں کلرسیداں میںسجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے پڑھا ئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، حافظ ملک سہیل اشرف، محمد فیاض کیا نی ، محمد اعجاز بٹ، ممبر ان میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ حسن ریاض ، راجہ ظفر محمود ، صغیر بھولا ،حاجی طارق تاج اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مولانا غلام مصطفی انتقال کر گئے
گوجرخان (نامہ نگار)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے خوشنودالٰہی کے والد محترم مولانا غلام مصطفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میںراجہ طارق کیانی،چوہدری محمد ریاض ،ڈاکٹر مشتاق، علامہ ریاض عثمانی،قاری عبدالرشید، مفتی سعیداللہ،مفتی امداد اللہ، جاوید کوثر، شاہد صراف، شہزادہ خان، سید ندیم عباس بخاری،سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چوہدری راشد کی والدہ کی وفات پرتعزیت
گوجرخان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجراں کے بانی و صدر حاجی چوہدر ی محمد اقبال ، غلام قمر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدر حاجی عامر وزیر ملک ، راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ حاجی محمد جواد، راجہ عبدالغفور کیانی نے رئیس آف کڑولی معروف سیاسی سماجی شخصیت سٹی جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی گوجرخان چوہدری راشد گجر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ پاک چوہدری راشد گجر کی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور چوہدری برادران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت توفیق عطا فرمائے ۔
مبارکباد
فتح جنگ ( نامہ نگار) کونسلر ایم سی ملک آصف بشیرکو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مسلم لیگی رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ،سردارشاہنواز خان کھنڈہ، ملک سہیل خان کمڑیال،کرنل (ر) غلام فرید ، سردار سکندر حیات دلہال، کونسلر زعابد عزیز خان ایڈووکیٹ، حاجی اعظم سمیت دیگر عمائدین شہر نے انکی رہائشگاہ پر جاکر مبارکباد دی ۔
صاحبزادہ سعید اختر سلیمانی
کی برسی 21جنوری کو ہو گی
فتح جنگ (نامہ نگار )سجادہ نشین اجوالہ شریف صاحبزادہ پیر اعتزاز احمد کے مطابق بزرگ مرحوم صحافی صاحبزادہ سعید اختر سلیمانی کی برسی 21جنوری بروز اتوار اجوالہ شریف میں منائی جارہی ہے جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کے بعد دعائیہ محفل ہو گی ۔
آغا عنایت حسین قاضیانوی کوبچھڑے ایک سال بیت گیا
بیول(نامہ نگار) سرپرست اعلی گوجرخان یونین آف جرنلسٹس، سرپرست اعلی پریس کلب بیول آغا عنایت حسین قاضیانوی کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال بیت گیا آغا عنائیت حسین قاضیانوی ایک طویل عرصہ تک صحافت سے وابستہ رہے آپ نے دو کتابیں لکھیں آغا عنائیت حسین قاضیانوی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل 21جنوری بروز اتوار قاضیاں کے جرنلسٹ آغاقاضی کلیم احمد کی رہاش گاہ پر منعقد ہو گی ،جس میں صحافی برادری سیاسی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گئے۔
چوہدری شکیل کی نانی انتقال کر گئیں
بیول(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوسی بیول کے جنرل کونسلر چوہدری شکیل کی نانی رضائے الہی سے وفات پاگئی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعدا ٓبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخاراحمدوراثی،مسلم لیگ ن بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،چوہدری محبوب آف لس،سابق کونسلر چوہدری ذوالفقار،شیخ فہیم،چوہدری صفدر اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
بجلی بند رہے گی
دھریالہ جالپ(نا مہ نگار )سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تکنیکی و کنسٹرکشن کام جاری ہے جس کی بنا پر گرڈ اسٹیشن دھریالہ جالپ(پنن وال)کے 2 فیڈر 25.1.18 تا 4.2.18 تک روزانہ چھ گھنٹے بند رہیں گے جس سے کریم پور،اعظم پور،مرزا پور،جیتی پور،کھوتھیاں،فتح آباد،چک علی شاہ،آدووال،چک حمیداور دھریالہ جالپ سمیت بعض دیگ علاقے متاثر رہیں گے۔نیز ان علاقوں میں آج بروز جمعرات 18.1.18 کو بھی صبح 8.30 سے 4,30 تک بجلی بند رہے گی۔
ایس ای آئیسکو محمد عارف
آج کھلی کچہری لگا ئیں گے
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) آئیسکوسب ڈویژن سکھو کے سب ڈویژنل آفیسر کی اعلامیہ کے مطابق ایس ای آئیسکو محمد عارف خان بجلی کے متعلقہ عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے سلسلہ میں آج جمعرات اٹھارہ جنوری کو دن گیارہ بجے ڈھڈیال سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائیں گے۔
قاری اکرام اللہ مصر روانہ
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) ٹیلی وژن اور ریڈیوں کے معروف اینکر پرسن قاری اکرام اللہ محسن مفتی اعظم مصر شیخ احمد طیب کی دعوت پر مصر روانہ ہو گئے ہیں دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہیں وہ 30 جنوری کو واپس وطن پہنچیں گے ۔
تحفظ ناموس رسالتؐ
سیمینار 21جنوری کو ہو گا
تلہ گنگ (نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت سیمینار 21جنوری بروز اتوار تلہ گنگ میں منعقد ہوگا پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا مسرور نوازسمیت علماء کرام خطاب کریں گے۔
طارق خان کی والدہ انتقال کر گئیں
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ابرار خان ،اسد خان،طارق خان کی والدہ محترمہ،سابق وائس چیئرمین خالد خان ،حمید خان کی بھابھی ،سابق ناظم حضرو حاجی شیراز خان کی چچی رضا الہی سے وفات پاگئیں ان کی نماز جنازہ تکیہ میاں الف بابا ریتلہ منڈی میں ادا کر دی گئیں نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ابرار خان ،اسد خان،طارق خان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
شریف بھٹی کی ختم قل
پنڈی گھیب (نامہ نگار )سابق صدر بار ایسو سی ایشن پنڈی گھیب محمد اقبال بھٹی اور مقامی سینئر صحافی محمدحنیف بھٹی کے بھائی محمد شریف بھٹی کی ختم قل کے موقع پر نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میںوکلا ء ،صحافیوں ،کاروباری حضرات اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے قر آن خوانی اور انکی مغفرت و بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔
این بی ایف میں ’’ابنِ خلدون‘‘ کارنر کا افتتاح آج ہوگا
اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی آج صبح ساڑھے دس بجے نیشنل بک فائونڈیشن کے کوچۂ کتاب کاریڈور میں قائم کیے گئے تیونس کے عظیم تاریخ دان و فلسفی اور عمرانیات کے بانی عبدالرحمان ابن خلدون کے نام پر بنائے گئے ’’ابنِ خلدون کارنر‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ مہمانِ اعزاز سفیر جمہوریہ تیونس عزت مآب عادل العربی ہیں۔ نظامت کے فرائض فرحت آصف نور ادا کریں گی جب کہ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید ابتدائی کلمات ادا کریں گے۔ سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر ساجد احمد اعوان ابنِ خلدون کے حوالے سے کلیدی گفتگو کریں گے۔