میاںنوازشریف کاساتھ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے،سردارممتازخان
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرسردارممتازخان نے کہاہے کہ موجودہ حالات میںمیاںنوازشریف کاساتھ دیناوقت کی اہم ضرورت اورنظریاتی تقاضاہے،گزشتہ روزمیاں نواز شریف کی احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پراپنے ساتھیوںکے ہمراہ قیادت سے اظہاریکجہتی کرنے کے بعدنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدرنے کہاکہ عوام نے اقتدارسے علیحدگی کے بعدمیاں نوازشریف کے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںمنعقدہونے والے جلسوںمیںپہلے سے کہیںزیادہ زبردست جوش وخروش کامظاہرہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاء کے ذریعے خوب دیکھ لیاہے،جواس بات کاواضح اظہارہے کہ پاکستانی قوم میاںنوازشریف کی حب الوطنی پرمبنی پالیسیوںپرمکمل اعتمادرکھتی ہے،انہوںنے کہاکہ کہ میاںنوازشریف نے ملک وقوم کومشکلات سے نکالنے کیلئے جوقابل عمل اقداماتاٹھائے،آج اسکے ثمرات ہیں،کہ ماضی سے چلے آنے والے دہشت گردی کی صورت میںآئے روزخون خرابے کے ہونے والے تمام واقعات کاسدباب کیاجاچکاہے،اورقومی خوشحالی کیلیئے معاشی استحکام کی بنیادوںکومضبوط کردیاگیاہے۔