امن و امان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے‘ ایس ڈی پی او ملک اشرف
شاہ جمال(نامہ نگار) امن و امان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری اور پولیس عوام کی پہرے دار ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک محمد اشرف ماہڑا نے اپنی تقرری کے بعد پہلے دورہ کے موقع پر تھانہ شاہ جمال کا دورہ کیا اس موقع پر چہلم حضرت امام حسین کے جلو سوں اور امن و امان اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اس موقع پرفرنٹ ڈیسک کے سامنے کھڑے سائلین کے مسائل سنے اور حوالاتیوں سے ملاقات کی دوران ملاقات بجلی کے چلے جانے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال کو حوالات کیلیئے یو پی ایس کے انتظام کی ہدایت کی اور ریکارڈ چیک کیا۔