سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانے کیلئے سیاسی قوتیں ہم آواز ہیں: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قاتلوں اور لٹیروں کی رخصتی کا نقارہ بج گیا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانے کیلئے پوری قوم اور سیاسی قوتیں ہم آواز ہیں۔ اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ آج کے احتجاج سے پہلے ہی پنجاب کے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ اپنے ہی شہریوں پر گولیاں چلوانے والے حکمران کسی رحم کے مستحق نہیں۔ ولید اقبال نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے انصاف کیلئے ہم عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں۔