ڈاکٹر ایم ارسلان اور دیگر پاکستانی سائنسدانوں کا اعزاز، موٹاپے کا سبب بننے والی جین دریافت کر لی
لاہور (پ ر) پاکستان، فرانس اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی ٹیم نے موٹاپے کی وجہ بننے والے نئی موروثی بیماری اور اسکی ’’جین‘‘ دریافت کر لی۔ اس جین (ADCY3) کا کم عمری میں موٹاپے سے تعلق ثابت کرنے والے سائنسدانوں کی پاکستانی ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر ایم ارسلان کی سربراہی میں کام کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم ارسلان کے مطابق ایک موروثی بیماری، کچھ صورتوں میں ایک ہارمون ’’لیپٹن‘‘ کی کمی کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے کم عمری میں وزن کی زیادتی اور اس سے متعلقہ بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ جہاں یہ ایک نئی قسم کا ’’موٹاپا‘‘ ہے جس کے بارے میں اب تک میڈیکل سائنس میں کام نہیں ہوا اس موٹاپے کا مکمل علاج دوائیوں کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ ایم ارسلان نے بتایا کہ موروثی موٹاپے اور اس سے متعلق ’’جین‘‘ کی دریافت میڈیکل سائنس میں اہم پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ سعید جو اس ٹیم کے فرانسیسی حصے میں شامل تھیں نے کہا کہ ’’یہ تمام ریسرچ اور دریافت پاکستانی سائنسدانوں کی مدد سے ممکن ہوئی۔