سیاسی کزن انصاف کی بجائے حکومت کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ تینوں سیاسی کزن انصاف لینے کی بجائے حکومت کو انتقام کا نشان بنا رہی ہے سانحہ ماڈل ٹائون کیس عدالتوں میں چل رہاہے فیصلے کا انتظار کرنے کی بجائے حکومت کے خلاف دھرنا یا احتجاج کر نا مناسب نہیں سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف جتنے مرضی گٹھ جوڑ کر لے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے پانچ سال ہر حالت میں مکمل کر یں گی۔