پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) الائیڈ سکول ونڈالہ کیمپس‘ شاہدرہ کے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور راشد منہاس ہائی سکول‘غازی چوک بلاک ٹائون شپ کے طلبہ اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے البیرونی انٹرنیشنل سکول‘ہربنس پورہ‘ سلک سکول آف ٹومارو ماڈل کیمپس‘ عامر ٹائون‘ دی بوائز سکول اقبال چوک آشیانہ روڈ‘ پاکستان کیڈٹ سکول سٹار ایجوکیشنل کمپلیکس‘ شاہ خالد ٹائون‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 497 تھی۔