حکومت نے دبائو سے نکلنے کیلئے لوڈشیڈنگ خاتمہ کا جھوٹا اعلان کیا: مہرین انور راجہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نہ تو لوڈ شیڈنگ ختم کرسکی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پاسکی ہے ، لوڈشیڈنگ سے چھوٹے صوبے اب بھی متاثر ہورہے ہیں اور مہنگائی نقطہ عروج کو چھو رہی ہے۔ مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ سے عوام سخت پریشان ہیں ، حکومت نے دبائو سے نکلنے کے لئے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا اور یہ اعلان دوسرے اعلانات کی طرف حقیق نہ بن سکا،حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک بھر میں لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ تاحال جارہی ہے۔