بجلی بحران خاتمہ پر قوم شریف برادران کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے: زمرد یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پوری قوم وطن عزیز سے بجلی کا سنگین بحران ختم کرنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔2013ء میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبوںکا آغاز کیا جن میں بھکھی پاور پراجیکٹ، قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ، بلوکی پاور پراجیکٹ اور زونرجی سولر پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبے شامل ہیںاوران منصوبوں سے ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوا ۔ عوام ساہیوال میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کوئلے سے چلنے والے اورسی پیک کے تحت قائم ہونیوالے سب سے پہلے1320میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تکمیل پر عوا م خوش ہیں ۔