مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے دو ہفتوں میں جواب طلب٭… ہائی کورٹ نے سپیکر ایاز صادق کی قومی اسمبلی کے حلقہ 122کے الیکشن ریکارڈ کی انسپکشن کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان کو ہدایت کہ ہے کہ بعد از انتخابات ریٹرننگ افسر کے کردار پر عدالت کی معاونت کریں۔٭… عدالت کا شادی شدہ جوڑے کو بلا وجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم٭… خاتون کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے پر چوبیس اپریل کوڈی جی ایل ڈی اے کی طلبی٭…عدالت کا سی آئی اے پولیس کو خاتون زرینہ اعجاز کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم ٭… ناصر احمد انصاری کیطرف سے اپنے بھائی اور شیڈو بنک کیخلاف دائر101 کروڑ کے ہرجانے کے مقدمہ کی سماعت٭… حبس بے جا کی دائر درخواست پر 2 بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا گیا٭… گاڑی کا این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے دائر دعویٰ کی درخواست پر فیصل بنک کے مینجر کو آئندہ پیشی پر ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا گیا۔