مختلف وجوہات پر 9 پولیس افسر ، اہلکاروں کو سزائیں، 3چوکی انچارج تبدیل
لاہور+ فیروزوالا(نامہ نگاران)لاہورڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے اندراجِ مقدمات میں تاخیر،ڈسپلن کی خلاف ورزی اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 9 افسران و اہلکاروں کومختلف سزائیں دی ہیں۔غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او گجر پورہ قمر عباس ، ایس ایچ او ٹائون شپ محمد اکمل،سابق ایس ایچ او سول لائنزمبین الدین بٹ ، سب انسپکٹر عبدالواحد، سب انسپکٹر ناصر پرویز، سب انسپکٹر مختار حسین،ٹی اے ایس آئی محمد عرفان اور کانسٹیبل آصف گِل کو منشورکی سزا جبکہ اے ایس آئی شوکت کی تنزلی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ فرائض میں غفلت ، اختیارات کا ناجائز استعما ل اور کر پشن کے الزامات ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے دو تھانوں اور تین پولیس چوکیوں کے انچارج تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انسپکٹر عبد اللہ یوسف پاشا کو ایس ایچ او شرقپور، انسپکٹر حاجی افتخار احمد بھٹی کو ایس ایچ او نارنگ ، سب انسپکٹر میاں عبد المجید ، چوکی کوٹ نور شاہ ، سب انسپکٹر خالد محمود کو چوکی مڑھ بھنگواں اور سب انسپکٹر محمد اشرف گورایہ کو چوکی جیون پور لگا دیا ہے ۔