وی آئی پیز ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں وارڈنز کی چھان بین کا فیصلہ
لاہور (نامہ نگار) وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنزاور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مذہبی رحجان رکھنے والے اہلکاروں سے تحقیقات کیلئے ماہرنفسیات کی بھی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ٹریفک وارڈن عظیم کی کالعدم مذہبی جماعتوں کے ساتھ روابط اور ٹارگٹ کلرز کے ساتھ تعلقات پر معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی آئی پی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ ایسے اہلکاروںکی بھی چھان بین کی جائے گی جو کالعدم مذہبی جماعتوں کے ساتھ روابط رکھتے ہیں اور اس چھان بین کیلئے خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔