شمالی چھائونی : سافٹ ویئر انجینئر کے قاتلوں کا سراغ نہ لگایا جا سکا
لاہور( نامہ نگار) شمالی چھائونی کے علاقہ میں قتل ہونے والے سافٹ وئیر انجینئرعادل کے قاتلوں کاپولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اسے زہر دے کر ہلاک کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق ہم ملزمان کی تلاش کررہے ہیں۔انہیں جلد گرفتار کر لیاجائے گا ۔