حساس ادارے کے افسران نے سبزی فروٹ منڈی کا فضائی جائزہ لیا
لاہور( نامہ نگار ) بادامی باغ سبزی وفروٹ منڈی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ روز حساس ادارے کے افسران نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی کا فضائی جائزہ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل نو اپریل کو اسلام آباد فروٹ وسبزی منڈی میں دھماکہ کے بعد لاہور فروٹ و سبزی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تاجروں نے پولیس افسران سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ پولیس نے تاجروں کو مکمل سکیورتی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ جس پر منڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔