سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ایک انجن بند ہو گیا
سکردو (نوائے وقت رپورٹ) سکردو سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 4522 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ سکردو سے پرواز کے 15 منٹ بعد طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ اے ٹی آر طیارے میں 48 مسافر سوار تھے۔
طیارہ/ بچ گیا