پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
لاہور(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق وفاقی وزراءنے موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے آج منگل کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق وفاقی و صوبائی وزراءکا اجلاس پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کیانی کی رہائش گاہ پر ہوگا ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینے والی جماعتوں سے مذاکرات ، حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے یا نہ کرنے اور ملک میں حالیہ سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
پیپلز پارٹی/ ہنگامی اجلاس