وزیراعلیٰ ہوں کسی آئی جی کو میرے خلاف مقدمے کا اختیار نہیں: پرویز خٹک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں کسی آئی جی کو میرے خلاف مقدمے کا اختیار نہیں۔ میرے خلاف دو منٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ شہباز شریف کے خلاف کیوں نہیں؟ ایک وزیراعلیٰ کیلئے قانون الگ، دوسرے کیلئے الگ کیوں؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ تاخیر سے کیوں درج کیا گیا؟ کنٹینرز حکومت نے لگائے ہم تو خالی ہاتھ پھر رہے ہیں۔ سیلاب سے بچاﺅ کیلئے سندھ، پنجاب نے کوئی کام نہیں کیا۔ کارکنوں کو گاڑیوں سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جمہوریت میں ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔ جنگلا بس میں بھی چلا سکتا ہوں مگر صوبے کو قرض میں نہیں ڈبو سکتا۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ حکمرانوں کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہے۔ خیبر پی کے کا آئی جی میرا غلط حکم نہیں مان سکتا۔
پرویز خٹک