ملکی تعمیروترقی کیلئے نسل نو کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے آگاہی ضروری ہے: صداقت علی
شرقپور شریف (نامہ نگار ) معروف سکالر ماہر قانون دان چوہدری صداقت علی شاکر پرنسپل ندا علی نے الائیڈ سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے ضروری ہے کہ نسل نو کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان افکار کواپنی زندگی کا نصب العین بناکر وطن عزیز کوجنت نظیر بناسکیں ملکی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بڑی بڑی ڈگریاں تولے لیتے ہیں مگر ان کی تربیت اس طرح نہیں ہوتی کہ وہ اسلام اور پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کریں۔