دنیا پور‘ پولیس کا بارود سے گولے پٹاخے بنانے والے کارخانے پر چھاپہ‘ سامان قبضہ میں لے لیا‘ کارخانہ مالک گرفتار
دنیا پور(نامہ نگار) ڈی پی او لودھراں کے حکم پر پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اختر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراء نواحی چک 343/wbمیں بارود سے گولے پٹاخے تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کا تقریباً ایک ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈی ایس پی دنیا پور چودھری عبدالمجید ورک بھی موقع پر پہنچ گئے ۔بعد میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ملزم کارخانہ مالک سجاد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اللہ دتہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔