وہاڑی: گیس لیکج کے باعث3 بچیاں بے ہوش‘حالت تشویشناک
وہاڑی(نامہ نگار )نواحی علاقہ نواحی گاؤں 89ڈبلیو بی میں بشیر احمد نامی شخص کی تین بچیاں واش روم میں نہارہی تھیں کہ گیزر سے گیس لیکج کی وجہ سے واش روم میں گیس بھر گئی اور تینوں بچیاں بیہوش ہوگئیں۔ دروازہ توڑ کر بچیوں کو اپنی مدد آپکے تحت نکالا گیا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا ہے۔بیہوش ہونیوالی بچیوں میں 8سالہ رمشائ۔ 7سالہ نشاء اور 6سالہ سونیا شامل ہیں۔تینوں بچیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال میں وینٹی لیٹر تک کی سہولت دستیاب نہ ہے اور نہ ہی کوئی سینئر ڈاکٹر موجود تھا بچیوں کے والدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ انکی بچیوں کی طرف کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے۔