میلسی: زیادتی کے مرتکب زیر حراست ملزم کی ہلاکت نامعلوم ساتھیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
میلسی (نامہ نگار) اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے آصف کمہارکے دوساتھیوں کے خلاف قتل عمد کامقدمہ درج واضح رہے کہ پولیس نے دوسری جماعت کی طالبہ زاہرہ محمود کے قاتل آصف کمہارکوگرفتارکرکے اس کاعدالت سے جسمانی ریمارنڈ حاصل کیااورملزم کی نشاندہی پرمقتولہ زہرہ محمود کے پارچات برآمد کرنے جارہی تھی راستے میں آصف کمہارکے دونامعلوم ساتھی موٹرسائیکل 125 بلانمبری پرسوارہوکرآگئے اور ملزم کوچھڑوانے کیلئے فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خواختیاری کے تحت جو ابی فائرنگ کی‘ آصف کمہاراپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاپولیس تھانہ سٹی میلسی نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل عمد کامقدمہ در ج کرلیا۔