حدیبیہ کیس میں کمزور پراسیکیوشن نے شہباز شریف کو بچایا: حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگلے ایک ماہ میں بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔ حدیبیہ کیس میں نیب کی کمزور پراسیکیوشن نے شہباز شریف کو بچایا ہے۔ عمران خان کا سپریم کورٹ سے سرخرو ہونا خوش آئند ہے۔ عمران خان کو نئی سیاسی زندگی مل گئی ہے۔ جہانگیر ترین کی نااہلی پر افسوس ہوا۔ اب ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیز ہو جائے گا۔ شریف خاندان کو اب دن میں تارے نظر آئیں گے۔ حکومت پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی۔ پاکستان کے سب سے بڑے مکتبہ فکر میں ن لیگ کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ چکی ہے۔