حکومت، سیاستدان سیاسی محاذ آرائی میں قومی مفادات ذبح نہ کریں: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے حکومت اور سیاستدانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی محاذآرائی میں قومی وملکی مفادات کو ذبح نہ کریں بلکہ اپنی سیاست کو ملکی وحدت وسلامتی کے تابع کریں۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کراچی کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کا ریکارڈ مہنگا ہونا، دہشت گردوں کے حملے، فاٹا اصلاحات بل اور دیگر گمبھیر مسائل کے حوالے سے حکومت اور سیاستدان قومی مفادات اور قومی پالیسیوں کی ترجیحات طے کرنے میں پوری طرح احتیاط برتیں۔