افسران وسکولز سربراہان بہتر نتائج کیلئے محنت کریں: سی ای او رئیس
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد اعوان نے کہا ہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کسی صورت میں کمپرومائز نہیں ہو سکتا ۔ افسران تعلیم اور سکولز سربراہان و اساتذہ طلبا وطالبات کومعیاری تعلیم کی فراہمیکے لئے خدمت کے جذبے کے مشن کیتحت کام کریں ۔افسران تعلیم کی میٹنگ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سکولزمیں صفائی کی صورتحال کافی بہتر کر دی گئی ہے ۔ سکولز کی تزئین و آرائش سے طلبہ کے داخلوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انرولمنٹ مہم کے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگز۔امنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے لئے آخری تاریخ 15دسمبر تک زیادہ سے زیادہ طلبا وطالبات کے داخلے بھجوائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سکولز سربراہان ‘ اساتذہ و سٹاف بر وقت ڈیوٹی پر آئے اور دلجمعی سے کام کرے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔ اس لئے حکومت کو رزلٹ چاہئیے ۔ اس کے لئے افسران تعلیم‘سکولز سربراہان اور اساتذہ کو محنت کرنا ہو گی اور نتائج دینا ہوں گے ۔