نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء اور سائلین کو سہولیات دی جائیں: صاحبزادہ ندیم فرید
ملتان (سپیشل رپورٹر) جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان صاحبزدہ ندیم فرید نے کہاہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء اور سائلوں کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں ۔انھوں نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ وزیر اعلٰی پنجاب اور سیکرٹری قانون سے نیو جوڈیشل کمپلیکس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں نیزوزیر اعلیٰ پنجاب وکلاء کے چیمبروں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کریں۔انھوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اوراداروں کو آپس میں تصادم سے بچایا جائے۔