زکر یانیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے پکنک ٹور کی اجازت دے دی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) زکر یانیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے پکنک ٹور کی اجازت دے دی۔ اس سلسلہ میںگزشتہ روز مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کا ٹور 16دسمبر کو لال سوہانرا جائے گا جس کیلئے چھ بسیں اور ایک عدد ہائی ایس لے جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر ملازمین کی تعداد زیادہ ہو جائے تو دو بسیں مزید لی جا سکیں گی۔ دریں اثناء یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور قمر سعید چودھری نے ٹور کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کردیا ہے جبکہ روٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔