حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل ہی اﷲ کے احکامات پر عمل کرنا ہے: علامہ شعیب حسن
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)بارایسوسی ایشن جلال پور میںمنعقدہ محفل میلاد النبی ؐ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ میاں شعیب حسن قادری نے کہا کہ حضور پاکؐ کی توجہ کا مرکز اللہ پاک کی ذات اور اللہ پاک کی توجہ کا مرکز حضور پاک ؐ کی ذات ہے۔حضورپاک ؐ کی تعلیمات پر عمل ہی اللہ کے احکامات پر عمل کرناہے ۔محفل میلاد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفاق احمد ججہ،سول ججز اعجاز حسین‘شبیر احمد جوئیہ‘مہوش محمود‘صدر بار ملک محمد یوسف پنوہاں،فیض رسول خان،جام عبدالمجید سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیں۔