سیاست میں بد زبانی اور بد کلامی کی بنیاد عمران خان نے ڈالی: شہباز غوث
لاہور (پ ر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث نے کہا کہ سیاست میں بد زبانی اور بد کلامی کی بنیاد عمران خان نے ڈلای ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورکے بارے میں عمران خان نے انتہائی نازیبا الفاظ کہے جو قابل مذمت ہیں پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ مسلم لیگ ن عوام خدمت کو بنیاد بناکر الیکشن میں جائے گی۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ایک بار پر سازشی عناصر صف بندی کر رہے ہیں مگر ہمیشہ کی طرح یہ سازشی ٹولہ ناکام ہوگا۔