گوجرانوالہ جیل میں قتل کے مجرم کو آج صبح پھانسی، سندھ میں 2 مجرموں کی اپیلیں مسترد، ایک انتقال کر چکا ہے
کامونکے + کراچی (نامہ نگار + آئی این پی) گھریلو تنازعہ پر چچی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مجرم کو آج علی الصبح پھانسی دے دی جائے گی۔ مجرم سجاد نواز نے تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر میں 2000ء میں چچی کو مبینہ طور پر رشتہ سے انکار کرنے پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ انتظامیہ نے ایک روز پہلے ورثاء سے آخری ملاقات کروا دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ مجرم ملازم حسین اور محمد مٹھل پر دو سگے بھاﺅں کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا مجرم ملازم حسین جیل میں انتقال کر چکا ہے۔
پھانسی