سیاچن میں برف سے 6 دن بعد زندہ نکالا جانے والا بھارتی فوجی ہسپتال مےں دم توڑ گےا
نئی دہلی (اے ایف پی) سےاچن پر گرنے والے برفانی تودے سے 6 دن بعد زندہ نکالے جانے والا بھارتی فوجی ہسپتال مےں دم توڑ گےا۔بھارتی مےڈےا کے مطابق سیاچن میں چھ روز تک برف میں دبے رہنے والا بھارتی فوجی لانس ہنمن تھپّا ہسپتال میںدم توڑ گےا ہے ۔ ہنمن تھپّا دارالحکومت دہلی کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس سے پہلے بھارتی فوج نے بتایا تھا کہ چھ دن قبل سیاچن کے محاذ پر برفانی تودے کے نیچے دب جانے والے ایک فوجی جوان کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
بھارتی/فوج