ٹریفک حادثات‘ ٹرک اور کوسٹر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق
شاہ جمال‘ وسندے والی (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق لنک روڈ سے اچانک مین روڈ پر آنے والا موٹر سائیکل سوار نو جوان تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آ کر جاں بحق۔علی دی بستی کا رہائشی 22سالہ نو جوان محمد کلیم چڑھوئے والا کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار جونہی مین روڈ پر چڑھا تو شاہ جمال کی جانب سے جتوئی جانے والے تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا اس کی نماز جنازہ بستی اویڑہ علی دی بستی میں ادا کی گئی ۔ وسندے والی سے نامہ نگار کے مطابق وسندے والی کے قریبی سٹاپ آڑا پر موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک میں تصادم ہوا۔موٹرسائیکل رکشہ پر سوار محمد خالد ولد خادم حسین قوم بھٹی لوہار والے کا رہائشی جو کہ اپنے بچوں کی روزی کمانے کیلئے موٹر سائیکل رکشے پر مختلف علاقوں میں مچھلی بیچنے جا رہا تھا کہ آڑا اسٹاپ کے قریب ٹرالر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبر 2045 EA سے ٹکرا گیا جس سے محمد خالد کو سر اور منہ پر شدید چوٹیں آئیں جن کی وجہ سے 23 سالہ نوجوان محمد خالد موقع پر جابحق ہوگیامقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی موقع پرپہنچ گئی اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی