سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی صادق جرال کی رہائشگاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور (پ ر) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان گزشتہ روز سابق ڈائریکٹر کشمیر سنٹر لاہور و کالم نگار مرزا صادق جرال کی رہائشگاہ پر آئے اور ان سے اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر سابق وزیر و مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما مرزا شفیق جرال، مشتاق حسین مرزا، مرزا محمد فاروق، حسن مشتاق، مرزا شہباز، حاجی چودھری اعجاز اور شیخ اظہار بھی موجود تھے۔