شاہدرہ میں جابجا بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقوں میں بجلی کی ننگی تاریں مکانوں اور گلیوں کی دیواروں سے لٹک رہی ہیں جس سے گزرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے بجلی کی خراب تاروں کے بارے میں ریلوے حکام کو آگاہ کیا ہے مگر اس کے باوجود ابھی تک تاریں تبدیل نہیں کی گئی ہیں۔