مسلمانوں پر جبر کے پہاڑ توڑے جانے پر انسانی حقوق تنظیمیں خاموش رہتی ہیں: ابوالہاشم
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں مگر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں آنکھیں بند کئے بیٹھی ہیں۔مسلمانوں کو تختہ مشق بنا کر کشمیر، فلسطین ، افغانستان ، برما اور عراق سمیت تمام دنیا میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔