خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں‘ محمود جاوید بھٹی
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں شہروں کے ساتھ ساتھ اب دیہات میں بھی صفائی کی سہولت دینا حکومت کا اہم اقدام ہے وہ گزشتہ روز یو سی 77میں صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے موقع پر گفتگو کرر ہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مشن کو مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر چیئرمین عبدالمجید ماجد وائس چیئرمین ظہیر اقبال ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بقاء محمد جام موجود تھے۔