ٹرمپ کی انتہاپسندی کھل کر سامنے آ چکی‘ عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا گیا
خانیوال(خبرنگار) ٹریڈرز چیمبر خانیوال کاہنگامی اجلاس زیرصدارت محمدانعام اللہ قریشی منعقدہوا ۔اجلاس میں بیت المقدس میں اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے فیصلے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتہاء پسندی کھل کر سامنے آچکی ہے عالم اسلام کے جذبات کو مجرو ح کیاگیاہے جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے کہاکہ امریکہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے عالمی قوانین اورمنظور کردہ قرا ر دادوں کی پاسداری کرے اجلاس میں فلسطین کے نہتے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلے12دسمبر کو خانیوال میں مکمل ہڑتال کی جائے کار وباری مراکز مکمل طورپر بند رہیں گے ۔ٹریڈرز چیمبر کے ممبران وعہدیداران ہڑتال کی مکمل کامیابی کویقینی بنانے کیلے اپنابنیادی رول ادا کریں گے ۔اجلاس میں محمداشرف پراچہ ،عبدالحمید غوری، اجمل محمود صدیقی، عارف محمودقریشی ،رانا عبدا لعلیم، رانامحمدعظمان ، محمداشرف مغل، ارشاد احمدگا دھی ،شا ہدانجم اوردیگر بھی شرکت کی ۔