اعتکاف اللہ کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے : میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) اعتکاف اللہ کی رضا و خوشنودی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون میں معتکفین کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کو چاہئے کہ وہ سعادت کے لمحات میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ آخری عشرہ میں اعتکاف تزکیہ نفس کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کی بڑی فضیلت قرآن و حدیث میں بیان ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تنہائی کی گھڑیوں میں خود احتسابی اور ذہنی تربیت پر توجہ دی جائے۔