خیابان چورہ شریف میں ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت سعید آسی کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس، فاتحہ خوانی
لاہور (پ ر) خیابان پورہ چورہ شریف میں سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں عالمی چادر اوڑھ تحریک (پاکستان) کے مرکزی امیر و بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے روزنامہ نوائے وقت کے ڈپٹی ایڈیٹر سعید آسی کے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اجلاس میں عالمی چادر اوڑھ تحریک کے لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔