”برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کشمیر میں استصواب رائے اور عالمی برادری کا کردار“ شوریٰ ہمدرد کا اجلاس کل ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹر) برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ”کشمیر میں استصواب رائے اور عالمی برادری کا کردار“ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس آج بدھ شام چار بجے ہمدرد مرکز غازی علم دین شہید (لٹن) روڈ پر منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایس ایم ظفر‘ ڈاکٹر رفیق احمد‘ جسٹس سید شریف حسین بخاری‘ بشریٰ رحمن‘ ابصا عبدالعلی‘ احمد اویس‘ قیوم نظامی‘ جنرل (ر) راحت لطیف‘ دیگر شرکت کریں گے۔