مست توکلی عوام کے شاعر تھے: فخر زمان
لاہور (کلچرل رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگرس کے چیئرمین فخر زمان نے کہا ہے کہ مست توکلی بلوچستان کے عوام کے شاعر تھے۔ انہوں نے مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ وہ چرواہے تھے، مگر سردار اور جاگیردار ان کے سامنے سر تسلیم خم کرتے تھے۔ وہ بلوچستان کی شناخت ہیں۔ ان کی شاعری کو گھر گھر پڑھا اور گایا جاتا ہے۔