ایم این اے شیخ روحیل اصغر کا کوآرڈینیٹر اور کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
لاہور (پ ر) مسلم لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور مسلم لےگی رہنما خرم روحیل اصغر نے اپنے مرکزی دفتر داروغہ والا میں مختلف UC کے کوآرڈینیٹر‘ مسلم لیگی کارکنان اور حلقہ کے عوام کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا رمضان المبارک آپس میں محبت، پیار اور اتفاق و اتحاد کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ رمضان الکریم کی تعلیمات پر عمل سے ہی ہم سچے مسلمان بن سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ملکی معیشت بہتر بنانے اور مہنگائی ختم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ رمضان بازار اس سلسلہ کی ایک کڑی ہیں جہاں اشیاءبازار سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔