یو سی 157 ‘کامیابی کے بعد خدمت کا سفر جاری رہے گا : اکرام اللہ کاکڑ
لاہور (خبر نگار) خدمت خلق گروپ یو سی 157 گنج مغلپورہ کے چیئرمین کے امیدوار اکرام اللہ خان کاکڑ کو انتخابی نشان بالٹی الاٹ ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں گروپ کے وائس چیئرمین شیخ آصف رفیق اور کونسلر کے امیدوار شیخ عادل، عرفان اکرام، عقیل (اکی) عمر خالد رانا، شیخ محمد عمران، تابندہ کاکڑ، عمیر رانا، عبدالحمید خان کاکڑ، شیخ مانی، قاضی ساجد، میاں سلمان کے علاوہ علاقے کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔