پبلک اکائونٹس کمیٹی کی قومی بنکوں اور وزارتوں کو کے ای ایس سی کو ادائیگیاں روکنے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تمام قومی بینکوں اور وزارتوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں حکومتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( کے ای ایس سی ) کو ادائیگیاں روک دی جائیں کے ای ایس سی کے بارے میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا تھا کہ جب تک آڈٹ نہیںکرایا جاتا اس وقت تک وزات خزانہ کے ای ایس سی کو ادائیگی ہرگز نہ کرے خط میں کہا گیا ہے کہ کے ای ایس سی نے گزشتہ پانچ سالوں میں وفاقی حکومت سے سبسڈی کی مد میں 250 ارب روپے وصول کرچکی ہے تاہم اس رقم کا آڈٹ کرایا ہی نہیں گیا پی اے سی کو بتایا گیا تھا کہ کے ای ایس سی میں حکومت کی 23 فیصد شیئرز کی ملکیت میں ہیں سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے بتایا کہ کے ای ایس سی کو متعدد بار مالی حسابات کا آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن انتظامیہ حکومت کی ہدایت پر عمل ہی نہیں کرتی ۔