انٹرنیٹ کی ترقی کے باوجود لائبریری کی اہمیت موجود ہے: سید غضنفر عباس
لاہور (سٹاف رپورٹر) قوموں کی تعمیر وترقی میں تحقیق و مطالعہ بنیادی کردار کا حامل ہے انٹرنیٹ کی ترقی کے باوجود لائبریری کی اہمیت موجود ہے اساتذہ کو نہ صرف اپنے مطالعے کو فروغ دینا چاہیے بلکہ طلبہ میں بھی مطالعہ ¿ کتب کا ذوق پروان چڑھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ریلوے کے سید غضنفر عباس نے پاکستان ریلویز سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول میں ”صوفیہ ظہور احمد لائبریری“ کے افتتاح کے موقع پر کیا ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سید غضنفر عباس نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس لائبریری سے طلبہ اور اساتذہ بھرپور استفادہ کریں گے۔