کرپشن کرنے والے مگرمچھوں کو احتساب کے شکنجے میں لایا جائے: حامد رضا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے فائنل را¶نڈ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حکمران عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے انہیں صبر کی تلقین کر رہے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے گماشٹے پال رکھے ہیں۔ پاکستان تاریخ کے اہم اور نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ کرپشن کرنے والے مگرمچھوں کو احتساب کے شکنجے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ غلام قطب الدین فریدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو مذہبی رواداری اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے کے کلچر کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کیلئے مہلت عمل ختم ہو رہی ہے۔ عیدالفطر کے بعد نئی سیاسی صف بندی ہو گی۔