کرپشن‘ دہشتگردی کے خلاف لڑائی ملکی بقاء کی جنگ ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی
لاہور (سپیشل رپورٹر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پر اللہ و رسول ﷺ اور فقراء کی خاص نظر عنایت ہے جنرل راحیل شریف ایکشن پلان اور کرپٹ مافیا کیخلاف مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تو انشاء اللہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ہیرو بن سکتے ہیں۔ افواج پاکستان کو لاکھوں لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے جنرل راحیل شریف کے پاس ملک کو خوشحالی کیطرف لیکر جانے کا بہت اچھا موقع ہے۔ محمد شفیع غازی نے کہا کہ پاکستان افواج اور حقیقی اولیاء اللہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان کو دنیا کے نقشے سے کوئی نہیں مٹا سکتا۔